Abbas (A.S) Tera Haq Hai

Abbas (A.S) Tera Haq Hai

Mir Hasan Mir

Длительность: 8:58
Год: 2023
Скачать MP3

Текст песни

عباسؑ، عباسؑ
عباسؑ، عباسؑ
عباسؑ، عباسؑ

عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے
عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے
عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے
عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے

جب شام و سحر، فاطمہؑ زہراؑ تجھے روئے
جب شام و سحر، فاطمہؑ زہراؑ تجھے روئے

عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے
عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے (ہائے عباسؑ)

دُرا لیے پہرے ستمگار کھڑا ہے
دُرا لیے پہرے ستمگار کھڑا ہے
کیسے تیرے لاشے پہ سکینہؑ تجھے روئے
کیسے تیرے لاشے پہ سکینہؑ تجھے روئے

عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے
عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے

جس وقت اُٹھایا نہ گیا لاشہ جواں کا
جس وقت اُٹھایا نہ گیا لاشہ جواں کا
شہہؑ اُس گھڑی اکبرؑ سے زیادہ تجھے روئے
شہہؑ اُس گھڑی اکبرؑ سے زیادہ تجھے روئے

عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے
عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے (ہائے عباسؑ)

زینبؑ نے کہا شامِ غریباں میں ہے غازیؑ
زینبؑ نے کہا شامِ غریباں میں ہے غازیؑ
بے پردہ مجھے دیکھ کے، باباؑ تجھے روئے
بے پردہ مجھے دیکھ کے، باباؑ تجھے روئے

عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے
عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے

سجدے کے لیے جب لیا، ہاتھوں کا سہارا
سجدے کے لیے جب لیا، ہاتھوں کا سہارا
تو سجادؑ مصّلے پہ ہمیشہ تجھے روئے

عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے
عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے (ہائے عباسؑ)

بن ہاتھوں کے کس طرح، تُو گھوڑے سے گرا تھا
بن ہاتھوں کے کس طرح، تُو گھوڑے سے گرا تھا
یہ سُن کے بہت اہلِ مدینہ تجھے روئے
یہ سُن کے بہت اہلِ مدینہ تجھے روئے

عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے
عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے

مشکیزہ، کہیں جسم، کہیں ہاتھ، کہیں ہیں
مشکیزہ، کہیں جسم، کہیں ہاتھ، کہیں ہیں
جا جا کے کہاں فاطمہؑ زہراؑ تجھے روئے
جا جا کے کہاں فاطمہؑ زہراؑ تجھے روئے

عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے
عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے (ہائے عباسؑ)

ارمان سکینہؑ کا تھا، جتنا تجھے روتی
ارمان سکینہؑ کا تھا، جتنا تجھے روتی
سجادؑ تیری قبر پہ اُتنا تجھے روئے
سجادؑ تیری قبر پہ اُتنا تجھے روئے

عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے
عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے

ہاشم کے قمر کیوں نہ تیرا چاہنے والا
ہاشم کے قمر کیوں نہ تیرا چاہنے والا
وا الشمس کا پڑھتے ہوئے سورہ تجھے روئے
وا الشمس کا پڑھتے ہوئے سورہ تجھے روئے

عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے
عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے (ہائے عباسؑ)

حسرت ہے کہ غازیؑ ہو، لہو آنکھ سے جاری
حسرت ہے کہ غازیؑ ہو، لہو آنکھ سے جاری
یہ میر تکلّم کبھی ایسا تجھے روئے

جب شام و سحر، فاطمہؑ زہراؑ تجھے روئے

عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے
عباسؑ تیرا حق ہے، زمانہ تجھے روئے (ہائے عباسؑ)