Akele Na Jana (Sad)

Akele Na Jana (Sad)

Ahmed Rushdi

Альбом: Arman & Haveli
Длительность: 3:15
Год: 1972
Скачать MP3

Текст песни

اکیلے نہ جانا...
اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم
تمھارے بنا ہم بھلا کیا جئیں گے
اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم
تمھارے بنا ہم بھلا کیا جئیں گے
اکیلے نہ جانا...

دیا حوصلہ جس نے جینے کا ہم کو
وہ اک خوبصورت سا احساس ہو تم
جو مٹتا نہیں دل سے، تم وہ یقیں ہو
ہمیشہ جو رہتی ہے، وہ آس ہو تم

یہ سوچا ہے ہم نے کہ اب زندگی بھر
تمھاری محبت کو سجدہ کریں گے
اکیلے نہ جانا...

فسانہ جو الفت کا چھیڑا ہے تم نے
ادھورا نہ رہ جائے، یہ سوچ لینا
بچھڑ کے زمانے سے پایا ہے تم کو
کہیں ساتھ تم بھی نہ اب چھوڑ دینا

یہی ہے تمنا، یہی التجا ہے
اور اِس کے سوا ہم بھلا کیا کہیں گے
اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم
تمھارے بنا ہم بھلا کیا جئیں گے
اکیلے نہ جانا...