Rut Badley Chahey

Rut Badley Chahey

Noor Jehan & Mehdi Hassan

Длительность: 5:15
Год: 1982
Скачать MP3

Текст песни

رت بدلے، چاہے موسم بدلتا رہے
چاہے طوفان کوئی مچلتا رہے

میرے پیار کا دیا یوں ہی جلتا رہے
میرے پیار کا دیا یوں ہی جلتا رہے

رت بدلے، چاہے موسم بدلتا رہے
چاہے طوفان کوئی مچلتا رہے

میرے پیار کا دیا یوں ہی جلتا رہے
میرے پیار کا دیا یوں ہی جلتا رہے

تُو میری آرزوؤں کی تصویر ہے
جو وفاؤں نے لکھی وہ تحریر ہے
تُو میری آرزوؤں کی تصویر ہے
جو وفاؤں نے لکھی وہ تحریر ہے

یہ تیرا روپ اور یہ تیرا بانکپن
میری چاہت کے رنگوں میں ڈھلتا رہے

میرے پیار کا دیا یوں ہی جلتا رہے
میرے پیار کا دیا یوں ہی جلتا رہے

(Happy birthday to you)
(Happy birthday to you)
Happy birthday to you
Happy birthday to you

جب تلک زندگی، جب تلک جان ہے
میری آنکھوں میں تیرا ہی ارمان ہے
جب تلک زندگی، جب تلک جان ہے
میری آنکھوں میں تیرا ہی ارمان ہے

پیار تیرا، میری جاں، یوں ہی عمر بھر
میرے دل کی امنگوں میں پلتا رہے

میرے پیار کا دیا یوں ہی جلتا رہے
میرے پیار کا دیا یوں ہی جلتا رہے

آ کے اپنے گلے سے لگا لوں تجھے
اپنے بے تاب دل میں چھپا لوں تجھے
آ کے اپنے گلے سے لگا لوں تجھے
اپنے بے تاب دل میں چھپا لوں تجھے

تیری چاہت نے مل کر سنوارا جسے
وہ حسیں گیت لب پہ مچلتا رہے

میرے پیار کا دیا یوں ہی جلتا رہے
میرے پیار کا دیا یوں ہی جلتا رہے

رت بدلے، چاہے موسم بدلتا رہے
چاہے طوفان کوئی مچلتا رہے

میرے پیار کا دیا یوں ہی جلتا رہے
میرے پیار کا دیا یوں ہی جلتا رہے